سرگودھا میں بس کی ٹکر سے طالب علم ہلاک، مشتعل طلبہ آپے سے باہر،بسوں کو آگ دی

جدت ویب ڈیسک :سرگودھا لاری اڈہ کے قریب اسلامیہ کالج کے ایک طالبعلم کو بس نے کچل دیا جس کے بعد طلبہ مشتعل ہوگئے اور پورے شہر میں شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی جبکہ مشتعل طلبہ نے 6 بسوں کو بھی آگ لگادی ۔مشتعل طلبہ نے ریسکیو ٹیموں کو بھی امدادی کاموں سے روک دیا جس کے باعث ایک بس میں لگی ہوئی آگ نے بجلی کی تاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو طلبہ نے ان پر بھی شدید پتھراؤ کیا جس کے باعث پولیس کو پیش قدمی روکنا پڑی۔ پورے شہرمیں طلبہ توڑ پھوڑ کر رہے ہیں لیکن پولیس ان کے سامنے بے بس ہے۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ کے قریب ایک بس نے اسلامیہ کالج کے طالبعلم کو کچ دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،طالبعلم کے جاں بحق ہونے پر طلبہ مشتعل ہوگئے اور جامعہ چشتیہ چوک میں احتجاج شروع کردیا۔ مشتعل طلبہ نے ساتھی کو کچلنے والی بس کو آگ لگادی جس کے بعد انہوں نے اسلامیہ کالج کے سامنے 3 اورجامعہ چشتیہ چوک پر بھی تین بسز کو آگ لگادی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.