punjab

چکری انٹر چینج ‘مسافر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی‘ 14افراد جاں بحق

راولپنڈی/لاہور جدت ویب ڈیسک چکری انٹرچینج کے قریب مسافروین مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرمیں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سے راوالپنڈی آنے والی وین چکری انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد 20 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا۔سی ایم ایچ کے طبی عملے نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 8 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ¾ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سوار افراد کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ آخری اطلاعات تک جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوپائی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.