Public Transport to Resume Across Pakistan
Public Transport to Resume Across Pakistan

ملک بھر میں عید چھٹیوں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال کردی گئی ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں گزشتہ روز کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جس کے بعد پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج سے پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئیں۔

پابندی ختم ہونے کے بعد آج سے ملک بھر میں بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی گاڑیاں چل پڑی ہیں تاہم ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز کے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے جب کہ ٹرینوں کو بھی 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشنل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.