پی ٹی آئی کی سونامی نے اٹک کا رُخ کرلیا،ق لیگ کی اہم شخصیت کی شمولیت

جدت ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے سونامی نے اٹک کا رخ کر لیا۔ عمران خان آج اٹک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مخالفین پر پھر باونسرز کی بارش ہو گی۔ آج کے جلسے کی اہم بات یہ ہے کہ اٹک کی اہم سیاسی شخصیت اور میجر گروپ کے سربراہ میجر ریٹائرڈ طاہر صادق پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گےطاہر صادق کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہےاور وہ چوہدری شجاعت کے بہنوئی ہیں۔ اٹک جلسہ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ تیس ہزار سے زیادہ کرسیاں لگ گئیں۔ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج پھر دھواں دار خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.