کپتان ان ایکشن ،اگلے ہفتے بڑا میچ،عوام میں جانے کا فیصلہ

جدت ویب ڈیسک :: ذرائع بتاتے ہیں کہ عمران خان کے ہنگامی دوروں کا مقصد” ایک دن ایک شہر“ کے نام سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنا بھی ہے۔ عمران خان ایک ماہ تک ملک بھر میں ڈویژنل سطح پر پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں اور تقریبات سے خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے میدانوں میں فاسٹ باؤلنگ کا مظاہرہ کرینگے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے جلسوں کا جواب یا انتخابی تیاریاں، عمران خان نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آنے سے قبل ملک گیر دورے کرینگے۔ وہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ جیسے بڑے شہروں میں آئندہ ہفتے سے بڑے جلسے کرینگے۔ جہاں وہ اپنے خطاب میں عوام کو شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں سنائیں گے۔عمران خان اپنے دوروں کے دوران نوازشریف کو “مجھے کیوں نکالا، کس لیے نکالا” کا جواب بھی دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.