PTI PMLN Mariam Nawaz

عمران خان نے این اے 120 کا ضمنی الیکشن عوام کا امتحان قراردیدیا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن فیصلہ کریگا کہ کون مجرم کے ساتھ کھڑا ہے اور کون آئین اور قانون کے ساتھ کھڑا ہے پاکستان تحریک انصاف آخری گیند تک مقابلہ کریگی ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیئرمین سیکرٹریٹ میں لاہور کی یونین کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہاکہ ہم نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی تیاری کرلی ہے کارکن عوام کو بتائیں کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو آپ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ کیس کے دوران عدالت میں مسلسل جھوٹ بولاجبکہ عدالت نے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے ایک سال کا عرصہ دیا لیکن انہوں نے عدالت میں ہر سماعت کے دوران جعلسازی کی انہوں نے کہا کہ وہ نادان لوگ ہیں جو نوازشریف کا پروپیگنڈا قبول کرینگے نوازشریف اگرعدالتوں کا فیصلہ نہیں مانتے تو پھر ایک عام آدمی کیسے عدالت کے فیصلے مان گئیں نوازشریف کی عدلیہ کےخلاف تقریر اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ہم اس موقع پر سپریم کورٹ کےساتھ کھڑے ہیں علاوہ ازیں مقامی ہوٹل میں میں شوکت خانم ٹرسٹ کے زیراہتمام شوکت خانم سوشل رسپانسبیلٹی ایوارڈ شو کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ حکومت تحقیقات کرائے اگر شوکت خانم کے فنڈز میں گھپلا ہوا تو مجھے جیل بجھوا دیںعوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے فلاحی ادارے پر بے بنیاد الزام تراشی نہ کریںان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ہسپتال ایسا نہیں جہاں شوکت خانم کی طرح مفت علاج کیا جاتاہو شوکت خانم کا سالانہ خسارہ500 کروڑ ہے جس کو پورا کرنے میں عوام ہمارے ساتھ ہیں لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں کینسر کا جدید ہسپتال بنا رہے ہیں عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا میں جنگوں کے دوران بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں ہوتے سمجھ نہیں آتی ہمارے سیاسی مخالف اور  ن  لیگی وزرائ کینسر ہسپتال پر آئے روز کیوں حملے کرتے ہیں حکومت نے کینسر کا کوئی متبادل ہسپتال نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم کیلئے دعا گو ہوں اور میری دعا ہے کہ وہ کینسر کیخلاف جیت جائیں اور جلد صحت یاب ہوں ایل ڈی اے شوکت خانم کے نقشوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے یہ میری کوئی ذاتی شوگر مل یا فیکٹری نہیںہسپتال میں بجلی کنکنشنزکیلئے بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلمان کا کہنا تھا کہ مر یضوں کی تعداد اور سہولیات کے پیش نظر شوکت خانم لاہور کو دوگنا کیا جا رہا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا علاج مفت کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.