عائشہ گلالئی نے بنوں لنک روڈ کی تعمیر سے 72 لاکھ روپے کمیشن لیا اپنا ذاتی گھر بنالیا، نور ذمان

جدت ویب ڈیسک :عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف اور عمران خان سے فاصلوںکی اندورنی کہانی سامنے آ گئی ، عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نور زمان نے کہا ہے عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کی حکومت پر کرپشن کے الزامات درست نہیں بلکہ وہ خود کرپٹ ہےعائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نور زمان کا کہنا تھامیرے پاس سارے ثبوت ہیں کیونکہ میں عائشہ گلالئی سے رقم وصولی کی رسید لے لیتا تھا۔اب تک عائشہ گلالئی مجھے سے ایک کروڑ سے زائد رقم لے چکی ہے اور انہی پیسوں سے عائشہ گلالئی نے اپنے گھر تعمیر کیا۔نور زمان نے کہاعائشہ گلالئی سے میری27 سال سے جان پہچان ہے اورعائشہ کے ایم این اے بننے کے بعد سے ذاتی معاون کے طور پر کام کر رہا ہوںان کا کہنا تھا عائشہ گلالئی اور اس کے والد شمس القیوم گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کر چکے ہیںاور یہ ملاقاتیں 3 ماہ قبل ہوئی تھیں ،نور زمان نے بتا یا کہ عائشہ گلالئی نے بنوںلنک روڈ کی تعمیر سے 72 لاکھ روپے کمیشن لیااور72 لاکھ میں سے ساڑھے 47 لاکھ میں نے وصول کر کے عائشہ کے والد شمس القیوم کو دیئے جبکہ لکی مروت ترقیاتی منصوبے کی تعمیر سے 12 لاکھ روپے وصول کئے گئے ،فنڈز کی رقم تجوڑی سے تری خیل روڈ کی تعمیر کیلئے ملی تھی ،نور زمان کا مزید کہنا تھا کرک سولر منصوبے کی تنصیب میں 6 لاکھ روپے کمیشن لیا گیااس کے کونسلر کوپارٹی کا ٹکٹ دلوانے کیلئے 10 لاکھ روپے لئے گئے،

Leave a Reply

Your email address will not be published.