جھوٹے مقدمات اورتوہین عدالت کیس میں گرفتارکیا گیا تو ملکی حالات قابو نہیں رہیں گے،نعیم الحق

جدت ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کواس لئے گرفتارنہیں کیاجارہاکیونکہ مقدمات جھوٹے ہیں،اگر انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو نہیں رہیں گے ، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ابھی تک نواز شریف کے زیر اثر ہے اورنیب کے چیئرمین کو فرانس کی سفارت کی پیش کش کی ہے،فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو کہا تھا ہاتھ ہولا رکھیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئی حیثیت نہیں ،صیح معنوں میں پتا نہیں حکومت کون چلا رہا ہے،روزانہ چھ ارب کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام اکاونٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردیں،امید ہے نوازشریف کے بھی اکاو¿نٹ کی چھان بین کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شریف برادران 30سال سے ملک میں لوٹ مارکررہے ہیں،نواز شریف نے عوام کی دولت اپنی رہائش گاہ پر لگائی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.