ریحام خان اورمراد سعید میں ٹاکرا ‘ تابڑتوڑ حملے

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب قرآن پاک اٹھا کر الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے ۔ پیر کو اپنے ویڈیو پیغام میں مراد سعید نے کہاکہ ریحام خان کسی بھی الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کے جواب دیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ سرینا ہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں؟مراد سعید نے کہا کہ دورہ سوات میں ریحام خان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی اور کس سیاسی رہنما کے ذاتی معاون کی آپ کو خدمات حاصل رہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کیا اب بھی ریحام خان امیر مقام اور مسلم لیگ ن سے رابطے جھٹلائیں گی؟مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف کے سپریم کورٹ سے نااہل ہونے پر عمران خان کی کردار کشی شروع کی گئی ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سربر اہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مراد سعید کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوجوان کو پتہ ہونا چاہیے کہ اگر میں نے تمام سوالات کے جواب ثبوتوں کے ساتھ دئیے تو سچائی سے اس نوجوان کو صدمہ پہنچے گا ٗ مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیر ئیر کو دائو پر نہ لگائیں ۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے کہا کہ مراد سعید کے تمام سوالوں کے جواب شواہد کے ساتھ دے سکتی ہوں جس سے اس نوجوان کو صدمہ پہنچے گا ،مراد سعید مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنا سیاسی کیر ئیر دائو پر نہ لگائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں تمہارے سوالوں کے جواب میں رسیدیں بھی شامل کروں گی کیونکہ میں ان میں سے نہیں ہوں جن کے برے کام چھپے ہوئے ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.