پی ٹی ا ٓئی نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کردیا

جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نےاقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں ،وہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ غیرملکی کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پرآ چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست دائرکی ، درخواست میں خواجہ آصف، سیکرٹری الیکشن کمیشن اورسیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پرآ چکی ہیں، خواجہ آصف کےاکاؤنٹ میں کروڑوں روپےغیر ملکی کمپنی سےمنتقل ہوئے، الیکشن کمیشن میں بزنس مین مگرحقیقت میں غیر ملکی کمپنی کے ملازم نکلے اور غیر ملکی کمپنی سے لی گئی تنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے وزیردفاع ہوتے ہوئے غیرملکی کمپنی کی ملازمت مفادات کا تصادم تھا، خود کو بزنس مین ظاہرکرنے والے حقیقت میں غیرملکی کمپنی کےملازم نکلے۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ غیرملکی کمپنی سےتنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں شامل نہیں، خواجہ آصف کیخلاف کیس مضبوط ہے ، ضرور نااہل ہوں گے ۔پی آٹی ٹی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں، آرٹیکل63،62کےتحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے، اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا، جنہیں پروجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیںواضح رہے سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.