پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی بلدیہ فیکٹری کے متاثرین سے ملاقات، کیا وعدہ کر لیا؟

جدت ویب ڈیسک :۔ وفاقی صوبائی حکومت اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہ ہوسکے،چھ سال قبل بلدیہ فیکٹری میں جلائے گئے مزدوروں کے اہلخانہ کو انصاف نہ مل سکا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متاثرین سےملاقات کی اور ان کی آواز قومی اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔متاثرین نے کہا کہ حکومت نے ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سانحے میں ملوث ملزموں کو کیفرکردارتک پہنچانے میں کے لئے ہرفورم پرآواز بلند کریں گے۔عارف علوی اور عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کے ذمہ داروں کو سزا دینا تو دور حکومت نے متاثرین کے حقوق بھی غصب کررکھے ہیں قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.