عمران خان کی کارکنوں کو نواز شریف کی ریلی سے دور رہنےاورپُر امن رہنے کی ہدایت

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : :تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کا نواز شریف کی ریلی کی موقع پر کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف عدالت عظمیٰ کےخلاف محاذکھڑاکرنےکیلئےتیارہیں، لیکن امن و امان کی صورتحال خراب کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گیعمران خان نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریلی سے دور اور ہوشیار رہیں۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق نوازشریف کی ریلی دم توڑتی سیاست کو سہارا دینے کی کوشش ہے، قوم کرپشن کا جنازہ نوازشریف کے کندھوں پر دھوم سے نکلتا دیکھے گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.