میاں صاحب ۔ آپ کا کھیل ختم ہوچکا میچ ہار گئے

جدت ویب ڈیسک :نواز شریف کی ریلی کو کرپشن بچاؤ ریلی قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ چاہے ایمپائر کو الزام دیں ،پچ کی خرابی کا رونا روئیں یا پھر موسم کو مورد الزام ٹھہرائیں انجام یہ ہے کہ آپ کا کھیل ختم ہوگیا اور آپ میچ ہارچکے ہیں۔ عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے بلٹ پروف ڈائس پر خطاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا بلٹ پروف گاڑی سے خطاب کرنا پہلے سے کم ہجوم کومزید متاثر نہیں کرسکے گا موت کا اتنا ہی خوف ہے تو آپ کو ریلی نہیں نکالنی چاہئے تھی۔عمران خان نے مزید کہا نواز شریف کو احساس ہوگا کہ لوگ اب ان کی جانب سے غلط ایمپائرنگ کے الزامات پر کان نہیں دھر رہے۔ نواز شریف کی کرپشن بچاؤ ریلی کارنر میٹنگ میں تبدیل ہو گئی ہے،عمران نے کہاآمر کی جانب سے متعارف کرائے گئے نوازشریف کوعوامی سیاست کا شعورنہیں پٹواری اورکرائے کاہجوم کسی کولیڈرنہیں بناتا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ٹویٹر کے ذریعے تبصرے کرتے رہے۔ عمران خان کہتے ہیں میاں صاحب آپ جسے مرضی موردالزام ٹھہرائیں آپ کا کھیل ختم ہوچکاآپ میچ ہار گئے۔تفصیلات کےمطابق اپنے پرجوش جلسوں اور دھرنوں کے باعث ملکی سیاست کا انداز بدلنے والے عمران خان نے تاحیات نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور آنے والی ریلی پر تبصروں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.