عمران خان نے بہت بڑا اعلان کردیا، سیاسی میدان میں ہلچل، جانیے

جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیر ٔمین نے بڑا اعلان کردیا،نااہل ہوا تو پارٹی کی سربراہی اور سیاست چھوڑ دونگا، الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کرانے کے لئے بنتا ہے یہ والا ا الیکشن کمیشن ن لیگ کا بنایا ہو اہےمیرا اور نوازشریف کا کیس بلکل بھی ایک جیسا نہیں ہے ،اس سے جو بھی عدالت نے پوچھا وہ کچھ نہیں بتایا، سب چھپا یا ہے کروڑوں کی کرپشن ہے ، میں نے وہ سب کچھ عدالت میں جمع کرایا ہے جو مجھ سے پوچھا گیا یہاں تک کہ 40سالہ پرانا کرکٹ کا کمایا ہوا پیسہ اور کاونٹی سے جو پیسہ ملا سب کی رسیدیں موجود ہیں میرے بنی گالہ والے گھر کا نقشہ بل رسیدیں اور جو قرضہ جمائما سے لیا تھا وہ سب کچھ جمع کرادیا ،میں کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہا، کسی وزیر مشیر صدر وزیراعظم نہیں رہا میں نے کیا چوری کیا ہے جس کی میں معافی مانگوں عدالت سے اور عوام سے ، میرے اوپر ٹیکس چوری منی لانڈرنگ کرپشن کا کوئی الزام نہیں ، ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ الیکشن کمیشن وارنٹ گرفتاری نکالے ، اگر ایسا ہوا تو میں جو قانون میں ہوتا ہے وہی کروں گا ، ملک میں کرپشن بڑھنے سے حالات خراب ہیں اور قرضے لیے جارہے ہیں عوام پر ٹیکس کے بوجھ لادے جارہے ہیں سٹیل مل کا جو حال ہے، وہ سب کو پتا ہے ، مہینوں مزدورں کو تنخواہ نہیں ملتیساری نون لیگ درباریوں کا ٹولہ ہے ، سب نا اہل لوگ ہیں سب کے اقامے ہیں دو دو نوکریاں کرتے ہیں ، کہا ں یہ قانون ہے پاکستان میں یہ قانون نہیں ایک تو پاکستان کا حلف اٹھایا ہوتا ہے ایک وزیر کبھی بھی وزارت میں رہتے ہوئے کسی دوسر ے ملک کا نوکر نہیں ہوسکتا ، خواجہ آصف وزیر خارجہ بننے کے اہل نہیں تھے انکے بیان ملکی سالمیت کے خطرہ بن رہے ہیں اور آصف زرداری جو ہر روز پشاور میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں کہ خیبر پختونخواہ میں یہ نہیں ہے وہ نہیں پہلے سندھ میں اور تھر میں تو نظر دوڑالیں وہا ں کیا حال ہے پہلے سندھ کے حالات ٹھیک کر لیں میں میرا تیرا نہیں کرتا پورا پاکستان سب کا ہے ، اس کو ٹھیک کرنا سب کا فرض ہے ہماری جب حکومت آئی تو آصف زرداری سے قرضہ حسنہ لے لونگا اور زرداری کرپشن پر بات کررہے ہیں قیامت کی نشانی ہے ،انکی خود کی ساری پراپرٹی باہر ہے بچے باہر سرائے محل باہر ہے اور نواز شریف کی بھی یہی حالت ہے انکا سب کچھ باہر بچے بھی باہرپراپرٹیاں باہر ہیں ، کوئی نیب کا ایلیگیشن لگتا ہے تو کہتے ہیں ہم برطانوی شہری ہیں پاکستان صرف لوٹ مار کے لیے ہی رہ گیا جہاں آؤ الیکشن لڑو اور پیسہ لوٹو ، یہی ہوتا آیا ہےاگر  کرپٹ ٹولہ بچ گیا تو انسانوں کا سمندر سڑکوں پر ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.