مجرم مظلوم بن رہاہے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیاجا رہا ہے،عمران خان

جدت ویب ڈیسک :اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک خاندان کو بچانےکیلیے ساری مسلم لیگ ن لگ گئی ہے، جب ہم سڑکوں پرنکلے توکہا گیا کہ جمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں، جب ہمیں پانامامعاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملاتو ہم سڑکوں پرآئے۔ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیاجارہاہے، سڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ چوری کرنا جائز ہے؟انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگا، تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا، جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرکےخلاف فیصلہ آیا، انہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر شیلنگ کی گئی۔ہم طاہر القادر ی کے ساتھ ہیں انکو پہلے آنا چاہیئے تھا یہ دیر سے آئے چلو اب بھی کوئی بات نہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.