سندھ میں میرٹ کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے‘ حلیم عادل شیخ

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں گذشتہ ہفتے سے احتجاج پر بیٹھے نرسز کے مظاہرے میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نے ہر چیز کا حل واٹر کینن میں ڈھونڈ لیا ہے سندھ کی بہنیں بیٹیاں روڈوں پر بیٹھی ہوئی ہیں حکمران ای سی کے کمروں میں سو رہے ہیں اس لیے کہ انہیں کوئی شرم نہیں یہ یہ بیٹیاں بہنیں اس لیے روڈوں پر بیٹھی ہیں کہ ان کے پاس کوئی سفارش نہیں ان کے پاس رشو ت دینے کے لیے پئسے نہیں یہ لوگ کسی جماعت کے چمچے یا چمچیاں نہیں اس لیے ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے ، سندھ میں میرت کا قتل عام ہوچکا ہے سندھ میں میرٹ کی ٹارگٹ کلنگ ہوچکی ہے ، تحریک انصاف نے اس ملک کے بڑے چور نواز شریف کو بھی پنجرے میں بند کردیا ان چھوٹے چوروں سے کہتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں ان کا بھی نمبر لگنے والا ہے ،سندھ کے چوروں کو بھی پنجروں میں ڈالنے کی تیاری ہوچکی ہے ، نرسز کے امتحان میں کنٹولر خیرالنساء کے ذریعے میرٹ کا قتل عام کرکے سفارش اور رشوت کی بنیاد پر من پسند اسٹوڈنٹس کو پاس کیا گیا ، پاکستان تحریک انصاف عزتوں کی رکھوالی کرنا جانتی ہے اپنی بہنوں بیٹیوں کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے سندھ کے حکمرانوں کو اگر ذرا سا بھی احساس ہے تو ان کے مسائل حل کیے جائیں اگر مسائل حل نہیں ہوئے تو تحریک انصاف اس احتجاج کو وسیع کرے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ یاسین جامڑو ، عبدالرسول بلالی ، سرور نیازی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.