پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ

جدت ویب ڈیسک :، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے،اس موقع پر پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی ملتوی کی جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں فیصلہ سنانے سے نہیں روکا ، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصا ف نے الیکشن کمیشن میں نیا جواب دائر کردیاجس میں پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میںپارٹی فنڈنگ کیس کی تفصیلات جمع کرا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں فریق ہے،وکیل درخواست گزار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جواب میں ابھی تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی، جس پر الیکشن کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے کہا آپ کو یہاں بھی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانی چاہئے۔اس پر پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا یہی کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سماعت روک دے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published.