وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاون شہد ا کے ورثا کو تسکین نہیں ملے گی

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئےتحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ میں ماڈل ٹاون شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں،حکومت شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے اورکیا وجہ ہے شہدا کے ورثا دھکے کھا رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ پولیس کسی کی ذاتی ملازم نہیں پبلک سرونٹ ہے،پاکستان کو سب سے پہلے بوسیدہ نظا م سے نجات چاہیے کہاہے کہ وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاون شہد ا کے ورثا کو تسکین نہیں ملے گی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.