سزا کے طور پر 30لاکھ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں  مجھے تھپڑ مارکر دکھائیں، چیف جسٹس کی عمران شاہ کی سخت سرزنش

کراچی جدت ویب ڈیسک ::سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عمران علی شاہ تشدد از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ نئی سزا کے مطابق 30لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے ،چیف جسٹس نےعمران علی شاہ کی سخت سرزنش کی ہے۔عمران علی شاہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس اور عمران علی شاہ کے درمیان مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ نے کیا سوچ کرشہری کوتھپٹر مارا،کوئی جانور کو بھی اس طرح نہیں مارتا۔چیف جسٹس نے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ یہ ناقابل معافی جرم ہے، نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس نےسخت لہجےمیں عمران علی شاہ کوکہاکہ میں باہر آتا ہوں، مجھے مار کر دکھائیں۔ انھوں نے ریمارکس دئیے کہ عمران شاہ عوامی نمائندےہیں،اس طرح تشددکریںگے۔عمران علی شاہ نے اظہار ندامت کرتےہوئے کہاکہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ کیاسوری؟میں نےبچپن میں ملازم کوبیلٹ سےماراتھا۔میرےوالدنےبھی مجھےسبق سکھانےکیلئے2بارماراتھا۔عزت کاکوئی معاوضہ نہیں ہوتا۔چیف جسٹس کاکہناتھاکہ آپ کو بھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹر مارے جائیں گے۔ چیف جسٹس نے داؤد چوہان سے پوچھا کہ آپ معاوضہ لےکربیٹھ گئے،معاف کیوں کیا؟ اس پر داؤد چوہان نے کہاکہ یہ میرےگھرپرچل کرنامزدگورنرکے ساتھ آئے تھے، اس لئے معاف کیا۔چیف جسٹس نے حکم دیاکہ عدالت میں ابھی وہ کلپ چلاتے ہیں اورسب کو دکھاتے ہیں۔ عمران شاہ کا ویڈیو کلپ چلانے کے لیے آلات کمرہ عدالت منگوائے گئے۔پچھلے ماہ کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے ایک شہری داؤد چوہان پر گاڑی ٹکرانے پر سرعام تھپٹر مارے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران شاہ پر 5 لاکھ جرمانہ اور 20 مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل عمران علی شاہ نے اس واقعے کے روز داؤد چوہان کے گھر جاکر معافی بھی مانگ لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.