نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سےتعبیر کرتے ہیں،نوازشریف کی سیاست اب فوت ہوچکی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، انکے بچوں نے 3ہزار300ارب روپے کی کرپشن کی، نوازشریف کے بچوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوچکے ہیںپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کی آج کی تقریر بھی اداروں پر تنقید پر ہی مبنی تھی ،، نوازشریف دوبارہ سے مسلم لیگ کے صدر بنے ہیں، شریف خاندان کے پیچھے سعد رفیق بیٹھے ہیں، جو خود اسٹے آرڈر پر ہیں، سعدرفیق کو یہ اعزازحاصل ہے کہ ہر سال ان کا پرائز بانڈ نکلاہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ،انتخاب دل خوش رکھنے کے بہانے ہیں، نواز شریف نے جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کی ایک نئی کوشش کی ، نوازشریف 100بارن لیگ کےصدر منتخب ہو جائیں حیثیت تبدیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ انہیں نا اہل قرار دے چکی ہے جو وہ ہمیشہ رہیں گےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا، 30 سال آپ نے حکمرانی کی، یہ سوال تو ہمیں پوچھنا چاہئے، آپ نے30سال تک پاکستان کےوسائل کولوٹا ایک صاحب کہتے ہیں ہماری سیاست ن کے بغیرمکمل نہیں ہوتی، ن لیگ کے باضمیر لوگ سوچ رہے ہیں، کیسے ایک کیلئے قانون بدلا گیا،ادارے جمہوریت لپیٹنانہیں چاہتےنہ ہی سیاسی جماعتیں اورمیڈیا ایسا ہونے دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.