پاور اینڈ پیٹرولیم منسٹری کا ملاپ اچھا فیصلہ ہے‘ اسد عمر

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاور اینڈ پٹرولیم منسٹری کا ملاپ اچھا فیصلہ ہے یہ پہلے ہو نا چاہیے تھا ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پاور اینڈ پیٹرولیم منسٹری کا ملاپ اچھا فیصلہ ہے ،یہ بہت دیر پہلے ہو جانا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ تھا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاور اینڈ پٹرولیم کی وزارت قائم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.