بانی ایم کیو ایم نے خود کو بابائے قوم سمجھ لیا ہے، مصطفی کمال

کراچی جدت ویب ڈیسک پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70سال میں ایسا جشن نہیں منایا گیا جو اس سال جشن آزاد ی پر کراچی میں منایا گیا ہے ۔ایم کیو ایم بانی نے پاکستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے کہا تھا ۔بھارتی میڈیا نے ان ویڈیو پر واویلا کیا ۔ بانی ایم کیو ایم نے خود کو بابائے قوم سمجھ لیا ہے ۔متحدہ کے بانی نے مہاجروں کا نام استعمال کیا ۔پاکستان کی ترقی میں مہاجروں کا اہم کردار ہے ۔ہم نے13اگست کو جشن آزاد ی ریلی نکالی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.