پی ایس ایل سکس ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

ابوظہبی:: پی ایس ایل سکس میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں شام چھ بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں پانچ، پانچ میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے چھ، چھ، پوائنٹس ہیں۔ پہلے کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ان ایکشن ہوں گی۔ پشاور زلمی کی ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر تین میں کامیابی  حاصل کی ہے ۔ ایونٹ میں ہونے والے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.