آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

جدت ویب ڈیسک ::آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،شارجہ میں پی ایس ایل تھری کے اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں ۔ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دوسرے معرکے میں میکولم الیون کو پشاور زلمی کا کڑا چیلنج درپیش ہو گا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو کراچی کنگز کی ٹیم سات پوائنٹس کیساتھ پہلی ،ملتان سلطانز پانچ پوائنٹس کیساتھ دوسری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری، پشاور زلمی چوتھی ،اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر براجمان ہے ۔پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ، دو میں کامیاب ہوئی تو دو میں شکست سے دو چار ہوئی ۔ سرفراز الیون ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیل چکے ہیں جن میں سے دو جیتے اور دو میں شکست کامزہ چکھنا پڑا ۔ شعیب ملک الیون بھی چار میچز میں ان ایکشن ہوئی اور دو میں فتح کاجھنڈا گاڑا ۔ ایک میں مات کھائی اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔ دوسرے معرکے میں لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہو گا ۔ میکولم الیون نے چار میچز کھیلے سب میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.