آج اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا

جدت ویب ڈیسک ::پاکستان سپر لیگ میں سپر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی دو مقابلے ہونگے ۔ پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا ۔ دن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے ۔ کراچی کنگز سات پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا ۔مصباح الیون وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ اُسے اب تک پانچ میچوں میں سے تین میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر آخری نمبر پر موجود لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.