پاکستان سپر لیگ،شارجہ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے

جدت ویب ڈیسک ::شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ آئی۔ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اور اب سات میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطان کا نمبر دوسرا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ پشاور زلمی چوتھی، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے آخری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔آج کون جیتے گا کون ہارے گا ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.