پاکستان سپرلیگ کا گیارواں میچ ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین ,بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار

شارجہ:جدت ویب ڈیسک :: پاکستان سپرلیگ کے گیارہیوں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، عماد الیون کے اہم کھلاڑی شاہد خان آفریدی انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے گیارواں میچ لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جارہا ہے، سلطانز کی کپتانی شعیب ملک جبکہ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں۔کراچی کنگز کے صدر اور اہم کھلاڑی شاہد آفریدی کو انجری کے باعث آرام کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ اُن کی جگہ محمد عامر کو میدان میں اتارا گیا۔عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.