دبئی میں چوکوں چھکوں کی برسات ،آج بھی دو میچ ہونگے

جدت ویب ڈیسک ::پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز آج سے کرے گی ۔ مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی ۔ میچ ساڑھے چار بجے شروع ہو گا ۔پشاور زلمی کا پی ایس ایل میں سفر کا آغاز اچھا نہیں رہا ۔پہلے ہی میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ۔ قلندرز کو ملتان سلطانز نے ہار کا مزہ چکھایا تو گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز نے پچھاڑا ۔ ایونٹ کا پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان رات نو بجے ہو گا ۔ دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے ابتدائی میچز میں شکست سے دو چار ہونا پڑا ۔ ،آج پی ایس ایل کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پوائنٹس ٹیبل پرپوزیشن کچھ اس طرح ہے کہ ملتان سلطانز اپنے دونوں میچ جیت کر چار پوائنٹس کے سرفہرست ہے جبکہ کراچی کنگز اپنا واحد میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔ باقی ٹیمیں کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام ہیں ۔ دبئی میں چھکوں چوکوں کی برسات ہو رہی ہے ۔ دن رات پی ایس ایل تھری میں ٹیمیں جی جان مار رہی ہیں جبکہ شائقین کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے ۔ پی ایس ایل سیزن تھری کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا۔ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ ہو گا، جو مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو رواں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پی ایس ایل3: جنید، طاہر کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان دوسرے میچ میں بھی کامیاب،کوئٹہ کو پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے 43 رنز سے شکست دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published.