شمالی امریکہ میں مقابلے کا رحجان کافی زیادہ ہے،پریانکا چوپڑا

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ امریکن ٹیلی ویژن تھرلر سیریز’’کوانٹیکو‘‘ میں میرا کردار کسی بھارتی لڑکی کے لئے نہیں لکھا گیا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’کوانٹیکو‘‘ میں ایلکس پاریش کا کردار میرے لئے نہیں لکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو فلم انڈسٹری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں ہر کوئی ایک دوسرے پر فوقیت حاصل کرنے کی کوشش میں ہوتا ہے اور کسی فلم میں کردار حاصل کرنا بہت چیلنجنگ ہے اور شمالی امریکہ میں مقابلے کا رحجان کافی زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.