شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے یوٹیوب چینل کھول لیا، پہلی ویڈیو بھی جاری

ویب ڈیسک ::سوشل میڈیا کی بڑھتی مقبولیت کے حالیہ دور میں برطانوی شاہی خاندان نے لوگوں سے بہتر روابط کے لیے تقریبا تمام ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کیا ہے اور جہاں شاہی محل کا آفیشل یوٹیوب چینل موجود ہے، وہیں شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیں۔برطانوی شہزادہ ڈیوک آف کیمبرج ولیم نے اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ مداحوں سے بہتر روابط رکھنے اور انہیں اپنی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا۔
تاہم شہزادہ ولیم نے اہلیہ کے ہمراہ ذاتی یوٹیوب چینل کھول لیا، تاکہ اپنے مداحوں اور دنیا بھر کے عوام کو اپنے فلاحی منصوبوں اور سرگرمیوں سے بہتر انداز میں باخبر رکھا جا سکے۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے 5 مئی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا، جس پر انہوں نے محض 25 سیکنڈز کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی۔
شاہی جوڑے کے یوٹیوب چینل کو دیکھتےہی دیکھتے چار لاکھ کے قریب افراد نے سبسکرائب کردیا جب کہ ان کی مختصر ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔شاہی جوڑے کی پہلی ویڈیو پر ایک ہزار سے زائد افراد نے کمنٹس کرکے ان کی کوشش کو سراہا اور لکھا کہ وہ جوڑے کی جانب سے مزید تفریحی اور معلوماتی ویڈیوز جاری کرنے کے منتظر ہیں۔اسی طرح شاہی خاندان کے تمام جوڑوں یعنی شہزادہ ولیم خود کے اور ان کے والد اور بھائی شہزادہ ہیری کے بھی الگ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.