لیڈی ڈیانا کی زندگی پربننے والی ڈاکیومینٹری کل ریلیز کی جائےگی

لندن جدت ویب ڈیسک برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی ڈاکیو منٹری کل پیر کی صبح 9 بجے امریکی و برطانوی ٹیلی ویژن پر نشرکی جائے گی۔دلفریب مسکراہٹ اوربےانتہا خوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا 1961 میں انگلینڈ کے عام سے گھرانے میں پیدا ہوئیں لیڈی ڈیانابھی برطانوی شہزادے چالس کی دلہن بن کر ان کی زندگی میں آئیں، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد بھی لیڈی ڈیانا میں کبھی غرورنہیں آیا بلکہ وہ تمام لوگوں کیلئے ایک ہمدرد دل رکھتی تھیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنی موت کے 20 سال بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد ڈیانا ’پرنس ولیم اور پرنس ہیری‘ کی ماں بنیں تاہم دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکارہوگئی اورانہوں نے 1996 میں شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیارکرلی ۔31 اگست 1997 کو لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھی تھیں تاہم آج تک یہ معما حل نہیں کیا جا سکا کہ ان کی موت کا سبب حادثہ تھا یا انہیں قتل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.