Prime Minister of Pakistan

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ہفتہ کوکراچی کا دورہ کرینگے

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 12اگست بروزہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔متعددوفاقی وزرائ بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے اور گورنر ہائوس امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم سے مسلم لیگ سندھ کے عہدیدارن ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی گورنر ہائوس میں ملاقات کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.