آرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات

جدت ویب ڈیسک ::آرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سلامتی اور یوم شہداء کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی. ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں‌ ہوئی، جس میں‌ ملکی امور اور خطے کی تفصیلی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا. اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان اور پاک افغان تعلقات بھی زیربحث آئے. آرمی چیف کی وزیراعظم کو یوم شہداپرتقریب میں شرکت کی دعوت دی. پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے، قوم کے تعاون سے چیلنجز پر قابو پالیں گے: وزیراعظم اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پرچیلنجزکاسامنا ہے، قوم کے تعاون اور قومی حکمت عملی سے چیلنجزپرقابو پالیں گے.
اس موقع پر آرمی چیف کاپاک فوج پراعتمادکےاظہارپر وزیراعظم سے اظہار تشکر اور کہا پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی. ہرقیمت اورقربانی دے کر مادروطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا.
یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیراعظم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، دورے کےموقع پر وزرائے دفاع، خارجہ، خزانہ، اطلاعات، وزیرمملکت برائے داخلہ اور سیکریٹری دفاع بھی موجود تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.