President

بابائے قوم کے یوم وفات پر آئین کی پاسداری کا اعادہ کرتے ہیں،ممنون حسین

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ11ستمبر وہ دن ہے جب ہم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بابائے قوم کے جمہوریت، آئین کی پاسداری اور ہم آہنگی کے ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں جس کا پرچارقائداعظم نے ساری زندگی کیا۔ آج کا دن ہمارے لئے سوچ بچار کا دن ہے، ہمیں ایک لمحہ کے لئے توقف کرنا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ ہم اپنے قائد کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرکے کس طرح کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہمیں اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں پر بھی غوروفکرکرنا چاہئے ۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 69 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ قائداعظم راست بازی، دیانتداری، جرأت و بہادری اورعزم و استقلال جیسی خوبیوںکے حامل تھے۔ صدر نے کہا کہ قائداعظم نے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی اپنے فیصلوں میں مصلحت کا شکار ہوئے ۔ قائداعظم اپنے ان اوصاف کی بنائ پرعزم و استقلال اور واضح نصب العین اوردانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے۔ انہی اوصا ف کی بنائ پر قائد اعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب وکامران ہوئے ۔ صدرمملکت نے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پرعملدرآمد کی ضرورت جس قدر آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندانہ سوچ کا خاتمہ، اقتصادی چیلنجز سمیت کئی درپیش دیگرچیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے قائد کے ان اصولوں پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہونا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.