کراچی کے ایکسپو سینٹر میں صدر مملکت نے تجارتی میلے کا افتتاح کردیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :صدر ممنون حسین نےکراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کردیا ہے ۔ افتتاح کے بعد ممنون حسین نے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے سامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔صدر نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ حکومت ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی. ’’پاکستان ٹریڈ فئیرنمائش ‘‘ کے افتتاح کے موقع پرشرکا سے بات چیت کرتے ہوئےصدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ آج ٹریڈ فئیر میں20 ممالک کی شرکت پاکستان پر عالمی برادری کا اظہار اعتماد ہے ،سرمایہ کاری کے لیے پاکستان خطے کا بہترین ملک ہے اور سرمایہ کاروں کو اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستانی سرمایہ کار صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے عالمی تجربات سے استفادہ کریں۔ صدر مملکت نے نمائش کے مختلف سٹالوں کا دورہ اور صنعتی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ نمائش میں غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جس پر صدر مملکت نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، ٹی ڈیپ کے سربراہ ایس ایم منیر، سیف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل اور نمائش کے کنونیئر محمد حنیف گوہر کے علاوہ ممتاز تاجر رہنما بھی موجودتھےصدر مملکت نے کہا کہ آزمائش کے مواقع پر تاجر برادری نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے خوش حالی کا پیغام لائی ہے،یہ بین الاقوامی تجارتی نمائش قومی معیشت کے استحکام کا ذریعہ بنے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.