PPPP

نوازشریف کی سیاست ختم‘ن لیگ عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہی ہے‘ نثارکھوڑو

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل ماضی میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی âنá لیگ آج پھر عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہی ہے۔اپنے بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کے آمریت کے سامنے سر نہ جھکانے کے دعوے جھوٹ ہیں۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف جیل میں مچھروں کے ڈر سے آمر کے ساتھ 10 سال معاھدہ کرکے ملک سے فرار ہوا تھا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں وزرا ئے اعظم کے خلاف سازشوں کے مرکزی کردار نوازشریف ہی تھے۔انھوں نے کہا کہ میاں صاحب قوم سے پھر جھوٹ بول رھے ہیں۔نثار کھوڑو میاں صاحب قوم کو یہ بھی بتائیں کے آئی جی آئی کس نے بنوائی۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے آمریت میں اپیلوں کے حق کی بات کرکے آمروں کا ساتھی ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کا ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعوی بھی جھوٹ کا پلندہ ہے۔میاں صاحب سندھ میں تو 14 ،14گھنٹے بجلی ہی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے والہ نااھل شخص نااہل ہی رہے گا۔انھوں نے کہا کہ سی پیک نوازشریف کا نہیں آصف علی زرداری کا کارنامہ ہے۔انھوں نے کہا کہ این اے 120 پرâنáلیگ فتح اصل میں ان کی شکست ثابت ہوئی ہے۔âنáلیگ این اے 120 پر 90 ہزار ووٹوں سے 60 ہزار ووٹوں پر آچکی ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کی ساست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔2018 میں بلاول بھٹو سیاسی افق پر ابھرنے والا ستارہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.