PPPP

بینظیر بھٹو قتل کیس، مجرموں کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں سزا پانے والے پولیس افسران کی دائر کردہ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی رجسٹری کے دو رکنی بینچ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں سزا پانے والے پولیس افسران کی اپیل پر سماعت کی۔اس موقع پر سابق سٹی پولیس افسرسی پی او خرم شہزاد اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیسایس پی سعود عزیز کے وکیل راجہ غنیم عابر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اپیل کا جائزہ لے کر اسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔عدالت نے حکومت اور مقدمہ کے مدعی انسپکٹر کاشف ریاض کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ رواں سال 31 اگست کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے مطابق 5 گرفتار ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ سابق سٹی پولیس افسرسی پی او سعود عزیز اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی خرم شہزاد کو مجرم قرار دے کر 17، 17 سال قید کی سزا اور مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خود کش حملہ اور فائرنگ کرکے شہیدکر دیا گیا تھا اس حملے میں 20 دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.