سابق صدر آصف زرداری کاوطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا وہ لاہور میں ڈیرے ڈال کر سیاسی کارڈ کھیلیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی وطن واپسی بہت جلد متوقع ہے تاکہ ملکی موجودہ سیاسی و مجموعی صورت حال کے پیش نظر جامع حکمت عملی ترتیب دے سکیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری وطن واپسی پر لاہور میں قیام کریں گے جہاں وہ پارٹی اجلاسوں کی صدارت اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ ملکی بدلتی صورت حال میں موثر حکمت عملی اپنا کر رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کیا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.