بلاول بھٹو زرداری کی کراچی کے این آئی سی وی ڈی اسپتال آمد مریضوں اور لواحقین کیلئے وبال جان بن گئی

کراچی جدت ویب ڈیسک :: ۔ اسپتال کے گارڈز نے ایک تیماردار کو تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالاجب بلاول بھٹو زرداری کی کراچی کے این آئی سی وی ڈی اسپتال آمد مریضوں اور لواحقین کیلئے وبال جان بن گئی
اسپتال اور اطراف میں سخت سیکیورٹی کی وجہ سے مریضوں کااسپتال لانامشکل ہوگیا جب کہ تیمارداربھی مشکل میں پھنسے رہے۔۔تیمارداروں نے صورتحال پر غم وغصےکا اظہارکیا۔بلاول بھٹوزرداری پارٹی رہنما ایازسومروکی عیادت کےلئے اسپتال آئے تھے ،بلاول بھٹو نے ان کی خیریت دریافت کی ڈاکٹروں سے علاج کےحوالےسے تفصیلات معلوم کیں۔ایاز سومرو کئی دنوں سےعارضہ قلب میں مبتلاہیں۔اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے ایک تیماردارکوتشددکانشانہ بھی بنایا

Leave a Reply

Your email address will not be published.