سعیدغنی کا نوازشریف کو شرمندگی سے بچنے کیلئے شاندار مشورہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ ماننے سے مسلم لیگ ن شرمندگی سے بچ جائے گی کیونکہ نواز شریف پہلے بھی مسلم لیگن کو جنرل مشرف کے رحم و کرم پر اپنے خاندان اور دولت سمیت دسمبر کی سرد رات کو جدہ بھاگ گئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف کا استعفیٰ پوری قوم مانگ رہی ہے کیونکہ شریف خاندان عوام میں اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کی کہانی 1999ئ تک کرپشن کی داستان ہے۔ 2013ئ سے لے کر اب تک ہونے والی میگا کرپشن گردشی قرضوں کی ادائیگی میں ہیراپھیری نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ جلانے، میٹرو میں میگا کرپشن، سستی روٹی اور لیپ ٹاپ اسکیم کی آڑ میں لوٹ مار کی داستانیں ابھی باقی ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جہاں تک سازش کی بات کا تعلق ہے تو نواز شریف سے بہتر کون جانتا ہے کہ سازش کیسے تیار کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.