Khalid Latif

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خالدکھرل 80سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور جدت ویب ڈیسک پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ،سابق وفاقی وزیر خالداحمدخان کھرل طویل علالت کے بعد 80سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ، سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ،قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور دیگر نے خالد احمد خان کھرل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ خالد احمد خان کھرل طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا ۔ خالد احمد خان کھرل کے انتقال کی خبر سنتے ہی انکے عزیز و اقارب ، دوست احباب ، فیصل صالح حیات، چوہدری احمد مختار ،جسٹس رخلیل الرحمن خان سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ان کی رہائشگاہ شادمان پہنچ گئے او راہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ مرحوم نے سوگوار خاندان میں بیوہ ،ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں ۔ مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لئے لاہور کے علاقہ شادمان IIسے آبائی علاقہ کمالیہ لیجایا گیا ۔ خالد احمد خان کھرل کا شمار سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کے فرائض سر انجام دئیے ۔ مرحوم پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے بھی ممبر رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.