وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات

جدت ویب ڈیسک ::وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندری حدود کی حفاظت کےلیے پاک نیوی کردار قابل تحسین ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ وزیراعظم سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور نیول چیف کے درمیان ملاقات میں ملکی سلامتی اور پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.