آپریشن دوارکا‘‘ ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے،یوم بحریہ 8ستمبر کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یوم پاک بحریہ (نیوی ڈے)8ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کو ریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔
جرات و بہادری سے عبارت ” آپریشن سومنات“ کے ذریعے پاک بحریہ نے دوارکا میں واقع بھارتی ریڈار اسٹیشن پر حملہ کیا اور جنگ کے آغاز ہی میں نفسیاتی برتری حاصل کی اور مابعد پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے پوری جنگ کے دوران بلاحجت اپنی برتری کو قائم رکھا۔ پاک بحریہ کی اس برتری نے بھارتی بحری بیڑے بشمول بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز کو اُس کی اپنی بندرگاہوں میں ہی مقیّد کیے رکھا۔ پاک بحریہ کے غازیوں اور جنگ میں غیر معمولی کارناموں کو انجام دینے والے آفیسرز اور جوانوں کی شجاعت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ ہر سال اِس دن کو مناتی ہے جن کی عالی ہمت، بہادری اور قربانیوں نے ہم میں نئے جذبے اور نا قابلِ شکست عزم کو جا گزیں کیا ہے۔
آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر مختلف النوع سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔اندرونی محاذ پر پاکستان دشمن عناصر ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے کے درپے ہیں۔ملک سے اِن عناصر کے خاتمے کے قومی عزم میں پاکستان کی مسلح افواج صفِ اوّل پر ہیں۔ پاک بحریہ پاک آرمی، پاک فضائیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ”آپریشن ردالفساد“ میں اپنا واجب کردار ادا کر رہی ہے۔
8ستمبر1965کا دن ہماری بحری تاریخ میں ایک سنہرے باب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پیشہ ورانہ اہداف کے حصول میں نئی نسل کے آفیسرزاور جوانوں کے لیے جرات اورجدت نظری کے لیے ترغیب کا باعث رہے گا۔ہم8ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لیے پُر عزم ہیں اور غیر متزلزل عزم، لگن اور جذبے کے ساتھ بحری سرحدوں کے دفاع کا عہد کرتے ہیں۔اللہ سبحانہ ُ تعالی ٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔پاکستان نیوی زندہ باد ۔۔ پاکستان پائندہ باد

یوم بحریہ پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا ہے کہ ’’ آپریشن دوارکا‘‘ ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، آج کا دن دفاع وطن کے لیے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے ،پاک بحریہ کے جوانوں اورافسران کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوم بحریہ کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، دشمن کے پانیوں میں 200 میل اندر گھس کر کارنامہ سر انجام دیا۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرنا پاک بحریہ کا تاریخی کارنامہ ہے، جنگ ستمبر کے دوران آبدوز غازی نے بھارتی نیوی کو مقید رکھا۔
ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزید کہا کہ آج کادن دفاع وطن کے لیے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے، پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ یوم پاک بحریہ (نیوی ڈے)8ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کے اُس سنہری باب کی یاد دلاتا ہے جب پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم نے دشمن کے قبیح خوابوں کو ریزہ ریزہ کیا اور اُن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا۔ خیال رہے ملک بھرمیں آج یوم بحریہ بھرپور جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔
سن 1965 کی جنگ میں آٹھ ستمبر کا روز پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، پاکستان کی واحد آبدوزغازی نے اپنےنام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی، غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو پیش قدمی سے روکے رکھا۔واضح رہے پاک بحریہ آج ماضی کےمقابلےمیں کئی گنا زیادہ طاقت ور، جدید سازوسامان، میزائل اور دفاعی نظام سے لیس دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، جس کی دہشت دشمن کے دلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ۔

Image result for operation dwarka 1965

Image result for operation dwarka 1965

Image result for operation dwarka 1965

Leave a Reply

Your email address will not be published.