پاناما کیس،سپریم کورٹ نےنظر ثانی کی اپیلیں مسترد

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما کیس کے حوالے سے اپیلیں مسترد کردیں۔ ذرائع کے مطابق پاناما کیس کے حوالے سے نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کررہے تھے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز افضل،جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس عظمت شیخ سعید اور جسٹس گلزار احمد شامل تھے۔کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل سماعت میں سلمان اکرم راجا نے عدالت کےسامنے اپنا موقف پیش کیا کہ خواجہ کیس کے گرائونڈز کا بیشتر حصہ خواجہ حارث کے دلائل کے مطابق ہے تاہم فیلڈ پراپرٹیز کے حوالے سے دلائل ددیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کا ان لندن کے فلیٹس میں کوئی حصہ نہیں لیکن عدالت نے میرے موکل کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کی اہلیہ مریم نواز نے پہلے اس جائیداد کی ملکیت سے انکار کیا پھر ٹرسٹ ڈیڈ تسلیم کی جبکہ ان کے شوہر نے پہلے انکار کیا پھر ٹرسٹ ڈیٹ پر دستخط کو تسلیم کیا۔جبکہ سلمان اکرم کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی کیپٹن صفدر کے خلاف کچھ موجود نہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ حارث نے جو کہ نواز شریف کے وکیل ہیں اپنے دلائل مکمل کرلئے تھے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسحٰق ڈار عدلیہ کے خلاف مہم کی قیادت کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.