رضا ربانی سے سعد رفیق اور زاہد حامد کی ملاقات ،وزیر اعظم کا اہم پیغام پہنچادیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سینٹ میں وزرائ کی عدم حاضری پر چیئرمین ایوان بالا رضا ربانی کو خواجہ سعد رفیق اور زاہد حامد نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اہم پیغام پہنچایا کہ آئندہ سے سینٹ میں وزرائ کی حاضری یقینی بنائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں ایوان بالا میں وزرائ کی عدم حاضری پر اعتماد میں لیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اہم پیغام پہنچایا جس میں شاہد خاقان عباسی نے رضا ربانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایوان بالا کے اجلاسوں میں وزرائ میٹنگز چھوڑکر بھی اپنی حاضری یقینی بنائیں گے اور تمام سینیٹرز کے سوالات کا جواب دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.