لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئےوزارت داخلہ کو حکم ،ہرممکن اقدامات کیے جائیں  وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب مل کرکام کریں، منظم جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط روابط قائم کئے جائیں.وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے.عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.