مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور شہباز شریف نے سنبھال لی

جدت ویب ڈیسک ::مسلم لیگ (ن) کی باگ ڈور شہباز شریف نے سنبھال لی ہے،شہباز شریف نے بالآخر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف كو اعتماد میں لے لیا۔ رواں ہفتے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار احمد سمیت دیگر مرکززی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں كا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ آئندہ چند دنوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونگی ۔ باوثوق ذرائع كے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے عملی طور پر پارٹی كی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔اس تناظر میں انہوں نے نہ صرف ناراض لیگی دھڑوں كو منانے كا ارادہ کیا ہے پارٹی كےکے اندر پائی جانے والی اختلافی صورتحال كو كنٹرول كرنے كا بھی عزم كیا ہے۔ اس سلسلے كی پہلی كڑی میں رواں ہفتے ہی محمد شہباز شریف اور چودھری نثار احمد كی اہم ملاقات متوقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.