PMLN

نظر ثانی اپیل پر پورے پاکستان کی نظر ہے،ن لیگ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری نظر ثانی کی اپیل پر پورے پاکستان کی نظر ہے ، نواز شریف انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلئے درخواست عدالت لائے، وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون دانوں نے فیصلہ مسترد کیا، عوام نے بھی مسترد کیا، لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہوسکتی ہے تو نظرثانی اپیل کیوں نہیں سنی جاسکتی؟انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدارنہیں، پاکستان کا مستقبل عزیز ہے، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین پر بھی بڑی سزا ملنی چاہئے، ہماری اپیل کو توہین کہہ کر تضحیک نہ کی جائے۔ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر انوشے رحمن نے کہا کہ نوازشریف کو اپیل کے بغیر نااہل کرنا شفاف ٹرائل نہیں، نااہلی جس بات پرہوئی وہ درخواست دائرہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو دیکھنے کی ضرورت ہے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے بھی یانہیں ،  بنچ کےسامنے باقی نکات بھی رکھیں گے۔ اقامہ نواز شریف کے کاغذات میں چھپایانہیں گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.