پانامہ کیس کے فیصلے کو لاہور سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جدت ویب ڈیسک : ن لیگ کا پھر عدلیہ سے پنگا لینے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق پاناماکیس کا فیصلہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا، درخواست سینئروکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار میں مزید کہا گیا ہے کہ کیس میں صرف نظر ثانی کی درخواست اپیل کے برابر نہیں، سپریم کورٹ نے نااہلی کی مدت واضح نہیں کی، جو بڑا سقم ہے، فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا جائےجس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی کا اختیار نہیں، مقدمے کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کے جج نامزد نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف کو نااہل قرار دے کر الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیے گئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ایک سو چوراسی تین کے تحت نااہل قرار دیا، آرٹیکل کے تحت اپیل کا نہ ہونا اسلامی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.