PMLN

حدیبیہ پیپرز ملز ، نیب کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی احتساب بیورو نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے فیصلے پر آج جمعہ کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب نے اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب نیب نے فیصلہ کیا کہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔حدیبیہ پیپرز ملز کے اس مقدمے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعترافی بیان بھی شامل ہے جس میں انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ شریف برادران کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔نیب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ چیرمین نیب چوہدری قمر زمان نے 21 فروری 2017 کو پاناما کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.